ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وزیراعلیٰ کے قافلہ پر حملہ، ڈی جی پی کا سخت انتباہ اس طرح کی غنڈہ گردی قبول نہیں، سازش کرنے والوں سمجھتے نہیں قانون کی طاقت کیا ہے؟

وزیراعلیٰ کے قافلہ پر حملہ، ڈی جی پی کا سخت انتباہ اس طرح کی غنڈہ گردی قبول نہیں، سازش کرنے والوں سمجھتے نہیں قانون کی طاقت کیا ہے؟

Tue, 05 Jan 2021 19:50:55  SO Admin   S.O. News Service

رانچی، 5 جنوری (آئی این ایس انڈیا) وزیراعلیٰ  ہیمنت سورین کے قافلے پر حملے کے تناظرمیں جھارکھنڈ کے ڈی جی پی ایم وی راؤ نے کہا ہے کہ اس طرح کی غنڈہ گردی ہر گز نہیں چلنے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے قافلے پرحملہ ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، کوئی طاقت انہیں نہیں بچا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے وقوف لوگ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ قانون کی طاقت کیا ہے اور قانون کے ہاتھ کتنے لمبے ہیں۔

خیا ل رہے کہ یہ باتیں ڈی جی پی نے  ایک پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سازش کرنے والے دوبارہ قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی حماقت کریں گے، تو انہیں بھرپور اندازمیں جوا ب دیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ غنڈوں کو اسے الرٹ سمجھنا چاہئے۔ اب تک سامنے آنے والی تمام ویڈیو فوٹیج میں سے، سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرکے گرفتاری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ جو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ کا کھلونا سمجھتے ہیں، ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جائے گا کہ وہ زندگی بھر یاد رکھیں گے۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ اورمانجھی میں مردہ حالت میں ملنے والی بچی کے ساتھ عصمت دری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، ابھی تک اس کی شناخت بھی نہیں ہوئی ہے۔ اب تک یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے ہلاک کرکے پھینک دیا گیا ہے، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ بہت جلد انکشاف کیا جائے گا۔

خیال رے کہ پیر کی شام ہرمو بائی پاس روڈ پر سی ایم ہیمنت سورین کے قافلے پر ہجوم نے حملہ کردیا،یہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، بھیڑ بے قابو تھی، پولیس اہلکاروں کی زیادہ نفری تعینات تھی، مشتعل ہجوم نے اسکاٹ میں شامل پولیس اہلکاروں پر ہی مشتعل ہجوم ٹوٹ پڑی۔ اس دوران گونڈا کا ایس ایچ نول کشور شدید زخمی ہوگیا۔ ایک دن پہلے ہی اورمانجھی میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد گلا گھونٹنے کے واقعے سے بھیڑ مشتعل تھی۔


Share: